جھنگ کی خبریں 28/10/2015

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع میں پولیو کے تدارک اور آئندہ نسلوں کو اس بیماری سے محفوظ کرنے کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے کیونکہ پولیو کا مرض پاکستان میں ایک ناسور کی طرح پلتا جا رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی شہریوں کو اس ضمن میں بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن ہارون رشید نے 10 تا12 نومبر 2015ء پولیوتدارک مہم کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پرایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ عبدلقادر،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،ڈی ایم او بشریٰ نسیم ،ڈی ڈی ایچ او ز اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے اجلاس کو بتایا کہ 10 تا12 نومبر 2015ء کی تین روزہ پولیو تدارک مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے اور مقررہ اہداف پورا کرنے کیلئے ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ41ہزار199بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 878موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 40ٹرانزٹ پوائنٹس،95فکس پوائنٹ،85زونل سپر وائزرزاور189ایریا انچاجزمقرر کئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ ضلع جھنگ میں 2012ء سے پولیو فری ہے اور اب تک کوئی پولیو کا مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم 2015میں اسی سال چکوال میں ایک چھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اس کا خطرہ موجود ہے۔انہوںنے بتایا کہ تین روزہ مہم کے اختتام پر 13اور 14نومبر کیچ اپ ڈیز کے طورپر منائے جائیں گے جن میں ایسے بچوں کو پولیوو یکسین دی جائیگی جو کسی وجہ سے ویکسین نہ لے سکیں ہوں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ ایجو کیشن،پاپولیشن ویلفیئر ،سوشل ویلفیئر،پولیس،ایگریکلچر اور انفارمیشن مہم کی کامیابی کے سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔انہوںنے بتایا کہ ضلع میں 5سال تک کی عمر کے ایسے بچے جو اپنے عزیزو اقارب سے ملنے دوسرے شہروں میں گئے ہونگے ان کا مکمل ڈیٹا مرتب کرکے مہم کے 14دن بعد انہیں پولیو قطرے پلوائے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پریس کلب جھنگ کے نئے آئین اور یونین آف جرنلسٹس کا ترمیمی آئین متفقہ طور پر بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پریس کلب لیاقت علی انجم نے کی ۔ اجلاس میںسیکریٹری پریس کلب خرم سعید نے پریس کلب کے نئے آئین اور جنرل سیکریٹری یونین ڈاکٹر ریاض نول نے جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے ترمیمی آئین کا مسودہ منظوری کے لئے ھائوس میں پیش کیا جسے دو تہائی سے زائد ممبران نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ جھنگ کے صحافیوں نے پریس کلب کے نئے آئین کی منظوری اور یونین آف جرنلسٹس کے آئین میں 31سال بعد ترمیم کرنے کے بعد متفقہ طور پر اسکی بھی منظوری پر پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ دونوں اداروں کے آئین کی متفقہ منظوری جھنگ کی صحافتی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پریس کلب لیاقت علی انجم نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد نئی ممبر سازی بھی شروع کر دی جائے گی۔