پولیو سے بچائو کے لئے والدین مہم کے دوران اپنے بچوں کو ویکسین لازمی پلوائیں۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پولیو سے پاک پاکستان ہی صحت مند توانا اور ترقی کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے محکمہ ہیلتھ ،شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا نشاط ضیاء قادری نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پیدائش سے پانچ سال تک بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں اگر مہم کے دوران کسی بھی علاقے میں ویکسین پلانے کی ٹیم نہ پہنچ پائے تو اپنے قریبی طبی مراکز و ڈسپنسریز جاکر اپنے بچوں کو پولیو کے ویکسین پلوائیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے موقع پر موجود محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہپولیو ،نگلیریا ،ڈینگی ،کانگو سمیت مہلک امراض سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ذریعے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے مہم چلا ئی جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے نشاط ضیاء قادری نے بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں علاقائی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے ساتھ امراض سے بچائو کے لئے برساتی نالوں اور گلیوں محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست عوامی نمائندے و کارکنان قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر علاقائی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے شب روز کوشاں ہیں۔

 Nishat Zia Qadri,Visit

Nishat Zia Qadri,Visit