پولیو کے قطرے ہمارے بچوں کے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ارقم طارق

DCO Arqam Tariq

DCO Arqam Tariq

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) پولیو کے قطرے ہمارے بچوں کے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسئین کے قطرے پلانے والوں سے تعاون کریں اور ہر صورت قطرے پلوا کر پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او ارقم طارق نے کمیٹی روم میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سیدہ زاہدہ سرور، ڈی او سی محبوب عالم ،ای ڈی او ایجوکیشن عبدلمتین ، اسسٹنٹ کمشنرشیخوپورہ شبیر حسین بٹ، اے سی ، ، ڈی او سوشل ویلفیئرمحمد حنیف گجر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرشہناز کے علاوہ محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں 5روزہ پولیو مہم 26ستمبر سے 30 ستمبر2016ئء تک منعقدکی جائیگی جس کے دوران ضلع بھر کی پانچوں تحصیلوں میں پانچ سال سے کم عمر594400بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اس عمل میں1050موبائل ٹیمیں حصہ لیں گی ۔جبکہ پولیو کے 46کیمپس پر114ٹیمیں ڈیوٹی سر انجام دیں گی ضلع بھر کی تمام یونین کونسل کے لئے مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کر دیئے گئے ہیں جو کہ بچوں کو پولیو کی خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر ڈی سی اوارقم طارق نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ معمولی غفلت کی وجہ سے تمام زندگی کیلئے معذوری کاشکار نہ ہونے پائے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے پولیو مہم کی کامیابی کے لئے جامع پلان مرتب کرنے میں اداروں کی رہنمائی کی جبکہ محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بھی خیالات کا اظہار کیا ۔ ڈی سی ارقم طارق نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیمپس لگانے کے علاوہ سکولوں اور عومی مراکز میں بھی کیمپس لگانے کی ہدایت کی انہوں نے واضع کیا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر یا غفلت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

عام عوام کی آگاہی کے لئے انہوں نے انتظامیہ سے مکمل تشہیر اور آگاہی واک کی تجاویز پر بھی غور و فکر کیا۔

walk

walk

Press Club

Press Club