پولیو قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ، ویکسین چھین کر پھینک دی

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) پولیو قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ، ویکسین چھین کر پھینک دی اور دھکے دے کر عملہ کو کام سے روک دیا پولیس نے ملزم عبدالرحیم خان کو گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا اور موقع پر پہنح کر دوبارہ کام شروع کرا دیا۔

تفصیل کے مطابق چک نمبر 80Bسامٹیہ اسٹیشن پر پولیو ٹیم جس میں ہیلتھ ورکر بُشریٰ شفیق،رانا نذیر و دیگر پولیو کے قطرے پلانے کے لئے پہنچے تو ایک شخص عبدالرحیم خان پٹھان نے قطرے پلانے سے روک دیا اور ویکسین کا کولر چھین کر پھینک دیا اور رپورٹ شیٹ پھاڑ ڈالی۔

ویکسین بھکرنے سے 16وائلز ذائع ہوں گئی اطلاع ملنے پر انچارج ڈاکٹر محمد اجمل اور ایریا انچارج محمد اکرم موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے عبدالرحیم خان کو گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا اورSHOاور DSPنفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور قطرے پلانے کام دوبارہ شروع کرا دیا