سیاسی و انتظامی معاملات فوجی آپریشنز سے حل نہیں کئے جا سکتے: وزیر داخلہ

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) شہر اقتدار میں پاک برطانیہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی اور انتظامی معاملات فوجی آپریشنز سے حل نہیں کئے جا سکتے، آپریشن ضرب عضب شروع کرنے سے پہلے مذاکرات کے آپشن استعمال کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی اور تحریک آزادی میں فرق کو سمجھے، پاکستان کو عالمی برادری سے زبانی حمایت کے سواء کچھ نہیں ملا۔

چودھری نثار نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے سویت یونین کی جنگ کے بعد پاکستان کو تنہاء چھوڑ دیا، عالمی برادری کو مسائل کے حل کیلئے اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنی خامیوں، غلطیوں کے باوجود کچھ ممالک نے ہمیشہ پاکستان پر الزام لگایا۔

چودھری نثار نے مزید کہا کہ کسی بھی جنگ میں کامیابی کیلئے ہر سطح پر مکمل اتحاد ضروری ہوتا ہے۔