سیاسی محاذ آرائی کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سیاستدان وحکمرانوں کے رویے وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

حکمران ماضی سے سبق حاصل کرنے کے بجائے ہٹ دھرمی کی سیاست میں مصروف ہیں ، حکمران وسیاستدان اقتدار کیلئے لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں،سیاسی محاذ آرائی کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں ہے ۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن سے جاری بیان میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم راولپنڈی کی گزشتہ روز کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر کے ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کی بدنامی کے مواقعوں کی تلاش میں ہیں ایسے میں حکمران وسیاستدانوں کی باہم تصادم کی کفیت سے دشمن عناصر کے وپیگنڈوں کو تقویت ملے گی، حکمران ماضی سے سبق حاصل کریں ہٹ دھرمی کی سیاست کو چھوڑ کر ملکی مفاد کو ترجیح دیا جائے۔

عمران خان سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے مسائل کو افہام تفہیم سے حل پر توجہ دیں ، انہوں نے کہاکہ چند دن قبل کوئٹہ میں اتناالمناک سانحہ رونماء ہوا قوم ابھی غم کی کفیت میں ہے افسوس ہمارے لیڈران کو سیاست چمکانے سے فرست نہیں مل رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ ایک طرف پاک چین راہداری کے بعدملک دشمن قوتیں اکھٹی ہوچکی ہیں جو ہمارے پڑوس ممالک اور دوستو ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب سیاستدان وحکمران اپنے مفاد کیلئے غریب عوام کی لاشوں پر سیاست کرنے سے بعض نہیں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تصادم کی سیاست جہاں ملک کی بدنامی کا باعث ہے وہی سانحات کا سبب بنتی ہے ، سقوط ڈھاکہ ہویاکراچی کا 12مئی یا پھر لاہور کاسانحہ ماڈل ٹاؤن تمام حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور سیاستدانوں کے غیر سنجیدہ رویوں کے باعث پیش آئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی اور حکمران جماعت ملک سے مخلص ہیں تو وہ قوم کی بھلائی کی خاطر ہٹ دھرمی اور تصادم کی سیاست کو چھوڑ کر افہام وتفہیم سے مسائل کو حل کریں،انہوں نے کہاکہ کاش حکمران ماضی سے سبق حاصل کرلیں تو ملک میں ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوتی اور نہ آج درالحکومت کو کنٹینروں سے بندکرنے کی ضرورت پیش آتی۔