سیاسی سمجھ بوجھ سے عاری عمران اپنی جماعت کیلئے بوجھ بن گئے ہیں۔ پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز رشید ایک بار پھر عمران خان پر برس پڑے۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کپتان پر خوب تنقید کی۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی سمجھ بوجھ سے عاری عمران خان خود اپنی جماعت کیلئے بوجھ بنے ہوئے ہیں، عمران خان کا ہر ایشو پر بدلتا نکتہ نظر پارٹی کیلئے باعث شرمندگی بنا ہے۔

پرویز رشید نے خان صاحب سے کہا، بتائیں کہ پختونخوا کا چیئرمین احتساب کمیشن کیوں بھاگا؟ انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن کے ذریعے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے والے اس اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیوں بننا چاہتے ہیں؟ الیکشن کمیشن، احتساب اور پارلیمنٹ کے موضوعات پر عمران کا مؤقف سیاسی ناپختگی کا ثبوت ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی کو اپنا لیڈر چھیننے کی اجازت نہیں دے گی، تین اکتوبر کا دن واضح پیغام دے گا کہ نواز شریف کی لیڈرشپ چھینی نہیں جا سکتی، پارٹی صدارت پر نواز شریف کا انتخاب جمہوریت کے مسبقل کیلئے نیک فال ثابت ہو گا۔