سیاسی بصیرت سے عاری عمران تبدیلی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں: آصف زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان اختلافات کا ڈرامہ رچا کر احتساب سے بچنا چاہتا ہے، آئندہ دنوں میں شریف اشرافیہ کی لوٹ مار کی مزید تفصیلات سامنے آئے گی، عوام اب شریف خاندان کے دھوکوں میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا اور کمیشن کھا رہی ہے، خادم اعلیٰ کی نام نہاد گڈ گورننس کا پول بھی کھل گیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سب سے زیادہ نقصان عمران خان نے پہنچایا، عمران خان کی سولو فلائٹ کا سب سے زیادہ فائدہ نواز شریف کو ہوا، خیبر پختونخوا کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم جبکہ عمران خان تبدیلی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے تین ادوار میں جواں مردی سے انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کیا اور عدالتوں سے سرخرو ہوئے، آئندہ عام انتخابات میں چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کریں گے۔