سیاسی عدم استحکام: 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Market

Pakistan Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان جاری، 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طلبی نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا قائم کر دی ہیں، جس کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 اندیکس 1594 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 970 پوائینٹس کی سطح پر آگیا۔

سٹاک ماہرین کا کہنا کہ جے آئی ٹی میں وزیرا اعظم اور انکے اہل خانہ کی بار بار طلبی نے سیاسی ماحول گرم کردیا ہے جبکہ حکومت کے خلاف فیصلہ آنے کی توقعات نے سرمایہ کاروں کو شیرز کی خریداری کے بجائے فروخت کی طرف متوجہ کر دیا ہے جسکی وجہ سے سَٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

پاناما ہنگامہ کی بدولت مئی 2017 سے ابتک انڈیکس میں 7 ہزار پوائینٹس کی کمی دیکھی جا چکی ہے۔