سیاسی رہنماؤں نے فوج میں احتساب کے عمل کو مشعل راہ قرار دیدیا

Khurshid Shah

Khurshid Shah

لاہور (جیوڈیسک) بلا امتیاز احتساب کی اعلیٰ مثال، سیاسی رہنماؤں نے آرمی چیف کے اقدام کو سیاسی جماعتوں کیلئے مشعل راہ قرار دے دیا۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے کرپشن الزامات پر جواب کا مطالبہ کر دیا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں آرمی چیف نے گھر سے احتساب شروع کر دیا دوسرے بھی کریں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی بولے سب سے پہلے گھر کی صفائی کر کے آرمی چیف نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ایم کیو ایم نے بھی جنرل راحیل شریف کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے کرپشن الزامات پر جواب کا مطالبہ کر دیا۔ فرحت اللہ بابر کہتے ہیں سیاستدانوں ، ججوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے فوج نے بڑا قدم اٹھایا اب حکومت بھی سچ بول دے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے زور دیا سیاسی جماعتیں بھی اپنا احتساب کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے زاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی فوج کے اندر احتساب کو خوش آئند قرار دیا ہے۔