سیاسی جماعت کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے سرغنہ کے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے

Rais Uddin Passport

Rais Uddin Passport

کراچی (جیوڈیسک) جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے سرغنہ رئیس الدین کے حوالے سے سکیورٹی اداروں نے تفصیلات اکھٹی کر لی ہیں۔ دنیا نیوز رئیس الدین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

رئیس الدین نے اوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ حاصل کیا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق رئیس الدین کا نیٹ ورک شہری حکومت کے مختلف شعبہ جات میں موجود ہے اور اس کے را سے بھی رابطوں کے شواہد ملے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شہر میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا سرغنہ ہے۔ حساس اداروں نے رئیس الدین کے 2 قریبی ساتھیوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔