سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر کچھ لوگ روپے کو کمزور کر رہے ہیں، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

ڈالر کے مقابلے یکدم روپیہ گرنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بینکس اور افراد سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر روپے کو مصنوعی طور پر کمزور کر رہے ہیں۔

ڈالر کے قدر میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس طلب کیا اور ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 روپے 34 پیسے اضافہ دکھا کر 108 روپے 24 پیسے پر بند ہوئی۔

ایک روز میں روپیہ لگ بھگ 3 فیصد کمزور پڑا جو 9 سال میں سب سے بڑی گراوٹ ہے۔