نئی سیاسی و فلاحی جماعت کے کنوینر شجاع الرحمن کی پریس کانفرنس دی کامن لیگ کے قیام کا اعلان

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی و عوامی ریاست بنانے کیلئے نئی سیاسی جماعت دی کامن لیگ کے نام سے میدان میں آگئی ہے اور دی کامن لیگ کے کنوینر شجاع الرحمن نے کراچی پریس کلب میں میڈیا کانفرنس کے دوران دی کامن لیگ کے قیام کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دی کامن لیگ کا مقصد حصول اقتدار نہیں۔

بلکہ پاکستان کے وسائل کو پاکستان کی ترقی اور پاکستانیوں کی حقیقی خوشحالی کیلئے دیانتدارانہ طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے ہر شہری کو بیروزگاری ‘ غربت ‘ جہالت ‘ عدم علاج اور عدم تحفظ سے محفوظ بنانے کیلئے ہر شہری سرکاری و حکومتی سطح پر روزگار ‘ مکان ‘ تعلیم اور علاج کے ساتھ ہر طرح کے تحفظ کی فراہمی یقینی بنانا ہے اور اس مقصد کیلئے سب سے پہلے عدالتی نظام کی اصلاح کے ذریعے فوری و بروقت اور سستے و سہل انصاف کی یقینی فراہمی سے استحصال ‘ نا انصافی اور مایوسی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو مظالم و استحصال ‘ نا انصافی و جبر ‘ کرپشن و کمیشن اور دہشتگردی ‘ بدامنی و جرائم سے سے پاک ٹیکس فری ریاست بنایا جائے گا۔

جہاں تمام اشیائے صرف ہر شہری کی قوت خرید میں ہونگی اور ہر سہولت ہر شہری کو گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائے گی جبکہ خواتین کو مکمل حقوق ‘ تحفظ اور معاشی خود مختاری کی فراہمی کیلئے وومین اندسٹریل زو ن قائم کرنے کے ساتھ ہر شعبہ میں صلاحیتوں کی بنیاد پر ان کیلئے کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا اور جیلوں کے روایتی تصور کاخاتمہ کرنے کیلئے جیلوں کو انڈسٹریل ہوم میں تبدیل کرکے قیدیوں کو روزگار بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ دوران قید بھی اپنے اہلخانہ کی کفالت کا فریضہ ادا کرسکیں اور ملک و قوم کی ترقی میں ان کا بھی کردار تسلیم کیا جائے۔