سیاستدان ہی مجرموں اور ڈاکووں کے پالن ہار ہیں ‘ امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پرویز مشرف کا یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ عذیر بلوچ اور صولت مرزا تو جرم کی شطرنج کے پیادے ہیں ان کے پیچھے سیاسی قوتیں پوشیدہ ہوتی ہیں جو اپنے مفادات کیلئے نہ صرف مجرموں اور ڈاکووں کو پالتی بلکہ تعصب و لسانیت کو فروغ اور مسلکی تفاوت کو فروغ دیتی بلکہ ایسے افراد کو بھی وزارت داخلہ کے قلمدان سونپ دیتی ہیں جن کے ادوار میں اسلحہ لائسنس بانٹے اور جرائم پیشہ عناصر و دہشتگردپالے جاتے ہیں۔

انہیں اپنا بچہ کہا جاتا ہے اور جب وزارتیں چھن جاتی ہیں تو قائدین کے جرائم سے نقاب اٹھاکر ہیرو بننے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ اصل مجرم تو وہی ہے جس نے اختیار ہونے کی باوجود مجرموں کا ہاتھ روکنے ‘ ان کا احتساب کرنے کی بجائے مفادت کیلئے جرائم کی پردہ پوشی کی اور جبکہ اختیار و مراعات سے محروم ہونے کے بعد ضمیر کی بیداری کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ وطن عزیزسے جرائم اور دہشتگردی کے ساتھ سیاستدانوں کی اجارہ داری وغنڈہ گردی اور تمام بحرانوں و مسائل کے خاتمے کیلئے ایم آر پی کا پیش کردہ مقامی خود مختاری کا نفاذ ناگزیر ہے جس کے تحت ڈویژنوں کو خود مختار و بااختیار اور ذمہ دار بناکر عوام شراکت اقتدار اور حق احتساب فراہم کرکے تمام اخلاقی و سماجی جرائم و مسائل کے ساتھ قومی جرائم ‘ مسائل اور بحرانوں کا بھی خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور ان ہاتھوں کو بھی روکا جاسکتا ہے جو سیاست کی آڑ میں ملک و قوم کے مستقبل کا سودا کرکے ہمارے بچوں کے مقدر میں قتل و خون اور ان کے مستقبل میں سیاہی وسامراجی غلامی لکھ رہے ہیں۔