سیاستدانوں و حکمرانوں کے احتساب کا حق عوام کو دیا جائے’ ایم آر پی

Politics

Politics

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کے اعلان کے ذریعے میدان سیاست میں باقاعدہ انٹری پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو خوش آمدید کہتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ جسٹس چوہدری کی سیاست کا آغاز توسیاسی جماعتوں کے اشتراک سے چلائی جانے والی آزادی عدلیہ تحریک کے ذریعے ہی ہوگیا تھا

مگر جسٹس چوہدری کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کے بعد بھی عوام کو نہ تو انصاف ملا اور نہ ہی تحفظ اسلئے جسٹس چوہدری کو روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کے جھانسے میں ایکبار پھر کامیابی کے روپ میں ناکامی کا منہ دیکھنے کی بجائے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کے فرسودہ نظام کی اوورہالنگ کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے

تاکہ عوام کو اس ظالمانہ نظام سے نجات دلائی جاسکے جس کی وجہ سے چند افراد و خاندان تمام قومی وسائل ‘ قوم کی تقدیر اور قتدار واختیار کے مالک بن کر ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ ہی نہیں رہے بلکہ قوم کا مستقبل بھی تاریک ‘ بھیانک ‘ بدنمااور مسائل و مصائب زدہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں مگر سیاسی نظام کی تبدیلی اور قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جدوجہد میں صرف وہی محب وطن روشن پاکستان پارٹی کا ساتھ دے گا

جو ملک اور قوم دونوں سے مخلص ہوگا روایتی ‘ مفاد پرست ‘ منافق ‘ اقتدار و اختیار کی ہوس میں مبتلا اور عوام کو غلام و محکوم رکھنے کے خواہشمند ایم آر پی کے منشور کیخلاف ہیں اور نہیں چاہتے کہ اس پرط عملدرآمد ہو اور ملک میں مقامی خود مختاری کے ذریعے عوام کو شریک اختیار و اقتدار بناکر سیاستدانوں اور حکمرانوں کے احتساب کا حق عوام کو دیا جائے

اب دیکھنا یہ ہے عوام کیلئے نئی سیاسی جماعت بنانے والے قوم سے مخلص ہیں یا ان کا مطمع نظر اختیار و اقتدار ہے۔