سیاست میں ناکامی پر مصطفیٰ کمال بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، گورنر سندھ

Dr. Ishrat ul Ebad

Dr. Ishrat ul Ebad

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے مصطفیٰ کمال کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں ناکامی پر مصطفیٰ کمال بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے جو الزامات لگائے اس حوالے سے ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے میرا کسی قسم کا رابطہ نہیں جب کہ گورنر رہنا میرے اختیار میں نہیں ہے، گورنر رکھنا یا ہٹانا وزیراعظم کی صوابدید ہے۔