سیاست میں خواتین کا زیادہ عمل دخل دیکھنا چاہتا ہوں، ایرانی صدر

Hassan Rouhani

Hassan Rouhani

تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ خواتین کے سیاست میں کردار کے خواہاں ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے دارالحکومت تہران میں خواتین کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی سیاست میں خواتین کا زیادہ عمل دخل دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک اپنی آبادی کے نصف کو نظر اندار کر کے ترقی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتے کہ خواتین کی جگہ گھر کے اندر ہے اور دفتر کا کام نہیں۔