کراچی کے تمام اضلاع میں پولنگ پر امن طور پر جاری ہے، کراچی پولیس چیف

 Mushtaq Maher

Mushtaq Maher

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں پولنگ پر امن طور پر جاری ہے، شہر کے کسی علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

سی سی پی او کراچی مشتاق مہر کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس چاق و چوبند ہے۔

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے۔

مشتاق مہر کے مطابق بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عملہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع ہو سکی، تاہم صبح دس بجے تک شہر کے کسی علاقے سے پولنگ رکنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔