پی بی 50 کیچ کے تین پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کا حکم

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 50 کیچ کے تین پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔

پی بی 50 کیچ بلوچستان میں 31 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا تاہم ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حتمی نتیجہ جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نےاز خود نوٹس لیا تھا۔

الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے حلقے کے 3 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔