فقرا، وارثین مصطفی مخلوق خدا میں خدا و رسول کے عطا کردہ خزانے بانٹتے ہیں۔ صوفی مسعوداحمد

Faisalabad Mehfil

Faisalabad Mehfil

فیصل آباد : دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا و چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارنے فرزند اکبر پیر شبیر احمدصدیقی سرکارکی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ محفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فقرا (وارثین مصطفی) مخلوق خدامیں خدا و رسول کے عطاکردہ خزانے بانٹتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فقراء اللہ کی رحمت کے دروازے ہوتے ہیں جوان کی بارگاہ اقدس تک پہنچ جاتاہے وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ تک پہنچ جاتاہے ۔ہمارے لاکھوں مریدین اورعقیدت مند اپنی سالگرہ کے موقع پر شکرانے میں اللہ ورسولۖ کے ذکرکی محافل سجارہے ہیںجس سے ان کے دل خدااوررسولۖ اوران کے محبوبوں کی محبت سے سرشارہورہے ہیںاورشیطانیت سے بچ کرخداکی رضا اورخوشنودی حاصل کررہے ہیں۔

پیر شبیر احمد صدیقی سرکارنے فرمایا کہ ہمیں اپنے مرشد پاک کے فرمان مبارک کیمطابق سالگرہ پرشکرانے میں اللہ ورسولۖ کے ذکرکی محافل سجانی چاہییں،فضول رسومات دنیا اورآخرت میں تباہی وبربادی کاذریعہ ہیں جبکہ محافل ذکرونعت سے دنیا وآخرت میں کامیابی عطا ہوتی ہے۔

اس لئے میں تہہ دل سے اپنے مرشد کریم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری صحیح تربیت فرمائی اورہمارے دلوں میں اللہ ورسول کی سچی محبت اور تابعداری کا جذبہ پیدا فرمایا۔ اس پر مسرت موقع پر شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔