غریب نادار بیمار اور بزرگوں کی خدمت عین عبادت ہے۔ گوہر الماس خان

Gohar Almass Khan

Gohar Almass Khan

لیڈز برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) غریب نادار بیمار اور بزرگوں کی خدمت عین عبادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے مشہور سماجی راہنما اور سکالر گوہر الماس خان نے گزشتہ روز کرسمس کے موقع پر مشہور فیشن ڈیزائنر اور IK COLLECTIONS کے چیف ایگزیکیٹو عمران خان کے ہمراہ درجنوں بزرگوں اور بیمار اور بے گھر افراد کو تحفے تحائف دیتے ہوئے کیا۔

یاد رہے کہ یہ خدا ترس اور مہربان اشخاص اس طرح کے فلاحی کاموں میں بے لوث خدمت کے جذبوں سے سرشار ہر سال بڑہ چڑہ کر حصہ لیتے ہیں۔