فرانس۔ تنخواہ کا مطالبہ کرنے پرغریب مزدور پر تشدد

Poor Labor Hands

Poor Labor Hands

پیرس (جیو ڈیفنس) پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے اپنے مزدور ورکر کی تنخواہ روک لی۔ تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر کامران گھمن نے مزدور ورکر کی آنکھوں میں مرچیوں والی گیس ڈال کر تشدد کیا۔

واقع کے مطابق پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن جو سیاست کے ساتھ ساتھ فرانس میں وائٹ واش (سفیدی/چونا) کا کام کرتا ہے۔ الیگل کاغذات پر الیگل ورکرز لگا کر لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا۔ کامران یوسف گھمن نے گزشتہ کئی ماہ سے اپنے ایک مزدور ورکر کی تنخواہ روک رکھی تھی۔ چند دن پہلے کامران گھمن نے مزدور کے تنخواہ مانگے پر پہلے اس کو گالم گلوچ کیا۔ اس کے بعد مزدور کو تنخواہ دینے کے بہانے بلوا کر تشدد کیا، اپنے آپ کو کیمونٹی کا لیڈر کہنے والے نے غریب مزدور ورکر کو تنخواہ کے پیسے بھی نہ دیئے اور الٹا مار کٹائی کرکے بھگا دیا۔

واضع رہے کہ کامران یوسف گھمن جس سوسائٹی (کمپنی) کے کاغذات غیر قانونی طور پر استعمال کرتا ہے، اس میں دو تین افراد کے علاوہ درجنوں افراد الیگل کام پر لگائے جاتے ہیں۔ ورکروں کو اکثر تنخواہ کے پیسے مانگنے پر انہیں مار پیٹا جاتا ہے، جو کہ پاکستانی کیمونٹی کی بدنامی کی باعث بن جاتا ہیں۔ پاکستانی کیمونٹی نے کامران یوسف گھمن کی اس حرکت پر شدید مذمت کی ہے۔

فرانس میں پاکستانی کمیونٹی میں ہزاروں لوگ کنسٹریشن، الیکٹرک سٹی، اور ریسٹورنٹ کے علاوہ بھی کئی کاروبار میں ان مزدوروں کا حق پامال کر رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق تقریبا 4 ہزار سے زیادہ پاکستانی مزدور فرانس میں کنسٹریشن اور الیکٹرک سٹی کا کام کرتے ہیں۔ جن میں سے 95 فیصد غیر قانونی طور فرانس میں مقیم ہیں۔ ان غیر قانونی بدحال اور مجبور پاکستانی مزدوروں سے دن رات بے پناہ کام لیا جاتا ہے۔ کئی کئی ماہ تک تنخواہ دیئے بغیر کام سے فراغ کر جاتا ہے۔ پولیس میں شکائت کی دھمکی دے کر خوفزدہ کیا جاتا ہے کہ تمہارے پاس فرانس کے پیپر نہیں ہیں۔ انکی کمزوری سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ناانصافی اور ظلم کی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

فرانس میں یورپین پاکستانی میڈیا ایچومنٹ ایوارڈ اینڈ کانفرنس کی آڑ میں انسانی سمگلنگ

فنانس برگیڈ پولیس کا لیکہ موبل کے دفتر اور ٹیلی فوں شاپز پر چھاپہ، پاکستانیوں سمیت 19 افراد گرفتار

جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنانے پر پانچ پاکستانی گرفتار

ٹیکس کا معاملہ، فرانس میں گوگل کے دفتر پر چھاپہ

ماسٹر مائینڈ و نوسرباز ہر ماہ فرانس کو 50 لاکھ یورز سے زیادہ کا چونا لگاتے ہیں۔ رپورٹ جیو اردو

Poor Labor Hands

Poor Labor Hands