مرغی کا گوشت ایک ہفتے کے دوران 35 روپے کلو مہنگا

Chicken Meat

Chicken Meat

کراچی (جیوڈیسک) سردی کی شدت میں کمی کے باوجود کراچی میں مرغی کا گوشت ایک ہفتے کے دوران 35 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق شادی سیزن کے باعث مرغی کی مانگ بڑھ جانے سے کراچی میں ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 22 روپے اضافے سے 174 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 35 روپے اضافے سے 290 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے۔

اسکے علاوہ لاہور میں زندہ مرغی 155 روپے اور گوشت 255 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کوئٹہ اور پشاور میں زندہ مرغی 165 اور گوشت 270 روپے کلو پر مستحکم ہے۔ ملک بھر میں فی درجن انڈے تین روپے سستے ہو کر 97 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔