مرغی کی من مانی قیمت طے کرنے پر پولٹری ایسوسی ایشن کو جرمانہ

Poultry

Poultry

لاہور (جیوڈیسک) مسابقتی کمیشن نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر ایک بار پھر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے زندہ مرغی، گوشت اور انڈوں کی قیمت کے حوالے سے مسلسل اخبارات میں اشاعت مسابقتی کمیشن کے قانون کی خلاف ورزی ہے جس کے باعث آزاد مارکیٹ کا تصور ختم ہوتا ہے۔

مسابقتی کمیشن نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جبکہ اس سے قبل سال 2010 میں بھی پولٹری ایسو سی ایشن پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد ہو چکا ہے۔