پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی

Poultry

Poultry

لاہور (جیوڈیسک) سردی بڑھ جانے کے باوجود ملک بھر میں پولٹری منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجہان جاری ہے۔

آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پولٹری مصنوعات کی طلب میں کمی کے باعث اس کی قیمتوں میں 15 روپے تک کی کمی ہوئی۔

کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں زندہ مرغی 120 روپے جبکہ گوشت 200 روپے کلو ہو گیا جبکہ لاہور میں زندہ مرغی 115 اور گوشت 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں انڈے 5 روپے کمی سے 95 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔