غرِیب الْغرباء

Imam e Sajjad

Imam e Sajjad

یہ کہہ کے روتے تھے مولا رضا غریبی میں
میرا سلام ہو سجاد تیری غربت پر

سید علی حسینی میثم ِترمذ شارجة
مدینے سے مجھے لے کریہ طوس آئے ہیں

دکھاو ے کو ہی بصد احترام لائے ہیں
یزید ِوقت بھی خوف ِخدا نہیں رکھتے

مگر یہ کہتے ہیں سبط ِرسول آئے ہیں
ہائے وہ جس کو لوگ کہتے تھے باغی کا پسر

میرا سلام ہو سجادتیری غربت پر
میں گرفتار ہو ں لیکن اذیتیں تو نہیں

کھلے ہیں ہاتھ میرے طوق اور رسن تو نہیں
مجھے بھی لے کے گئے ہیں عجیب رستوں سے
خدا کا شکر مگر ساتھ میں بہن تو نہیں
وہ جس کے ساتھ تھے اہل ِحرم اسیری میں
میرا سلام ہو سجاد تیری غربت پر

جمع ہیں رستے میں جو میرے چاہنے والے ہیں
یہ منتظر ہیں ہمیں پیار کرنے والے ہیں

ہیں پرسہ دار میرے جد کا نام لیتے ہیں
نثار جاں غم ِ زینب پہ کرنے والے ہیں

ہائے مظلوم جسے مارتے تھے سب پتھر
میرا سلام ہو سجاد تیری غربت پر

زہر سے خستہ یہیں پر میرا بدن ہو گا
اٹھے گا میرا جنازہ یہیں دفن ہو گا

مجھے غسل میرا بیٹادینے آئے گا
ہمارے بعد یہاں پر میرا ماتم ہوگا

پڑا تھا خاک پہ بے کفن ہائے جس کا پدر
میرا سلام ہو سجاد تیری غربت پر

 Meesam Tarimzi

Meesam Tarimzi