بجلی کے نادہندگان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، چوہدری محمد اکرم

Chaudhry Mohammad Akram Meeting

Chaudhry Mohammad Akram Meeting

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) چیف ایگزیکٹو گیپکو چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ بجلی کے نادہندگان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے اِن سے قومی سرمایہ کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، اہداف کے مطابق ریکوری نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی ہو گی۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سرکل اور کینٹ سرکل کے افسران کے ساتھ اُنکی کارکردگی کے الگ الگ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئرز خالد پرویز، غضنفر عباس رضوی ،ایس ای سٹی سرکل زاہد جاوید، ایس ای کینٹ سرکل لیاقت علی ڈھلوں، ڈپٹی مینجرز کمرشل ملک مختار احمد، محمد آصف، میاں محمد عرفان ایکسیئنز تصدق ایوب، چوہدری امتیاز احمد، راناعتیق الرحمن ، امتیاز علی چیمہ،جہانگیر اکرام الدین،شیخ امان اللہ،ملک طارق،رمضان عالم،ایوب الرحمن، طارق رسول اور پی ایس او آصف قریشی سمیت سرکلز تمام ایس ڈی اوزاور ریونیو افسران بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بجلی چورقومی مجرم ہیں۔ انہیںہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

افسران بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کروائیں ۔ چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ کمپنی میں100فیصد دُرست میٹر ریڈنگ اور بلنگ کا کلچر پروان چڑھائیں اس سلسلہ میں آفیسر پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹاف کی مکمل رہنمائی کریں کیونکہ بجلی بلوں پر100%دُرست تصویری میٹر ریڈنگ درکار ہیںاس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گیپکو نے جتنی بجلی بیچی ہواُس کا حساب دینا ہوتاہے لہذا لائن لاسز اور ریکوری ہر روز مسلسل محنت اور بھرپور توجہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور جو افسر یا ملازم اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا اُس کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی لہذا ریکوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران ٹارگٹ سیٹ کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سینئرافسران اپنے اپنے علاقہ کی تمام ڈویژن اور سب ڈویژن دفاتر کا باقاعدہ دورہ کریں ہدایات کے مطابق ریکارڈ چیک کریں اور اپنے جونیئر افسران کو گائیڈ کریں۔