بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام سے دن کا سکون اور رات کا چین چھین لیا ہے۔ غازی شاہد رضا

Gazi Raza Alvi and MA Tabassum

Gazi Raza Alvi and MA Tabassum

لاہور : بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام سے دن کا سکون اور رات کا چین چھین لیا ہے۔شدید گرمی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو انتہائی پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں بھی ریکارڈ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے اورعوام حکومت کو دن رات بددعائیں دینے میں مصروف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے بانی وچیئرمین ڈاکٹرغازی شاہدرضا علوی،مرکزی صدرایم اے تبسم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کے بحران پرتوقابوپانے کے لئے کچھ نہیںکررہی ہے’ صرف سیاست چمکانے کے لئے نام نہاد منصوبوں کا افتتاح کردیاگیا جن کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا اور لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سوچ رہی ہے اس اضافہ سے پورے ملک میں مہنگائی کانیا طوفان آجائے گا اور عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔