بجلی کا شارٹ فال چار ہزار پانچ سو میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

Load Shedding

Load Shedding

لاہور (جیوڈیسک) گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر بجلی کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی شارٹ فال پانچ سو میگا واٹ اضافے کے ساتھ ساڑھے چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔

جبکہ طلب بیس ہزار میگاواٹ ہے ۔ گزشتہ سال شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تھا ۔ شارٹ فال میں اضافے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

شہروں میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ شیڈول سے زیادہ کی جا رہی ہے۔