بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 600 میگاواٹ، شہروں میں 9، دیہات میں 11 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 17 ہزار 500 اور پیداوار 12 ہزار 900 میگاواٹ ہے جس سے شہری علاقوں میں نو اور دیہی علاقوں میں گیارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

گرمی بڑھنے کے ساتھ بجلی کی طلب بڑھتی جا رہی ہے جس سے سسٹم پر دباؤ کی وجہ سے بجلی کی ٹرپنگ کا سلسلہ بھی بڑھ گیا۔

بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی بھی شکایات زیادہ ہو رہی ہیں۔