بجلی فی یونٹ چار روپے 36 پیسے سستی

Electricity Meter

Electricity Meter

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجسنی کی بجلی سستی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماہ فروری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کم کی۔

صارفین کو بجلی سستی ہونے کا فائدہ اپریل کے بلوں میں ملے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ قیمت فرنس آئل سستا ہونے کے باعث کم کی گئی۔ کے الیکٹرک اور لائف لائن والوں کو فائدہ نہیں ہو گا۔