بجلی صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات باعث تشویش ہے، خالد محمود سومرو

Mam Zareen Zaidi

Mam Zareen Zaidi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب اعلیٰ کے سینئر ایڈوائزر خالد محمود سومرو اور سینئر ایڈوائزر محترمہ زرین زیدی نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کی ہے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات باعث تشویش ہے ان کے فوری ازالے کیلئے اقدامات کیے جائیں، وفاقی محتسب کا دفتر وفاقی حکومت کے ماتحت تمام اداروں کے احتساب کا دفتر ہے لیکن 90%شکایات صرف کراچی الیکٹرک سے متعلق موصول ہوتی ہیں جوکہ کے الیکٹرک کی بحیثیت ایک ادارہ ساکھ خراب کرنے کے مترادف ہے۔ وفاقی محتسب اعلیٰ کے سینئر ایڈوائزرز نے ڈپٹی کمشنر سنٹرل کے کیمپ آفس میں گذشتہ روز عوامی شکایات پر سماعت کی اس موقع پر 100سے زائد بجلی صارفین نے اپنے مسائل وفاقی محتسب اعلیٰ کے سینئر ایڈوائزرز کو پیش کیے۔

اس موقع پر صارفین نے شکایت کی کہ کراچی الیکٹرک اپنے صارفین کو جان بوجھ کر ڈیفالٹر کرتی ہے تاکہ اربوں روپے کی اضافی رقم لوٹی جاسکے، وفاقی محتسب اعلیٰ کے سینئر ایڈوائزرز نے کہا کہ ہم کراچی کے شہریوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے، کے الیکٹرک کو وقت دیا جائے گا کہ وہ اپنے معاملات درست کرے اور زائد بلنگ، بغیر ریڈنگ کے اضافی بل بھیجنا اسی طرح تیزرفتار میٹرز کی وجہ سے بھی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔