پیپلزپارٹی کے لیے 2 ماہ میں 2 بڑی خوشخبریاں

PPP

PPP

لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کو شہباز تاثیر اور علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کی صورت میں 2 ماہ میں 2 بڑی خوشخبریاں ملیں۔ مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو 26 اگست 2011ء کو لاہور میں اپنے گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا اور انھیں تقریباً ساڑھے 4سال بعد 8 مارچ 2016ء کوبلوچستان کے علاقے کچلاک سے بازیاب کرایا گیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو عام انتخابات سے2 دن قبل 9 مئی 2013ء کو انتخابی مہم کے دوران ملتان کے علاقے خرم ٹائون سے اغوا کیا گیا تھا اور گزشتہ روز تقریباً 3 سال کے طویل عرصے کے بعد انھیں افغانستان سے بازیاب کرایا گیا۔ علی حیدر گیلانی کی بازیابی شہباز تاثیر کی بازیابی کے 63 دن بعد ممکن ہوئی جسے پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن بڑی خوشی قرار دے رہے ہیں۔