پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی چینی صدر سے ملاقات

Bilawal Bhutto, Chinese President Meeting

Bilawal Bhutto, Chinese President Meeting

بیجنگ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بیجنگ میں جاری ایشیئن پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کی عوام اور سیاسی پارٹیوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق بلاول بھٹو نے چین کے صدر کے علاوہ کئی دوسرے ایشائی ممالک کی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔