پیپلز پارٹی سے اختلافات کے بعد ماضی کے دو سیاسی حریف دوست بن گئے

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

بدین (عمران عباس) پیپلز پارٹی سے اختلافات کے بعد ماضی کے دوسیاسی حریف دوست بن گئے، بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد جوڑنے کا اعلان، بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم۔

تھر میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی رہائش گاہ پر ذوالفقار مرزا اور ارباب غلام رحیم نے ملاقات کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ناراض سندھ کی اہم شخصیات مل کر بلدیاتی انتخابا ت میں اتحاد بنا کر پیپلز پارٹی کو باری شکت دینگے۔

اس موقع پر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ذوالفقار مرزا سے ماضی کے تمام تر اختلافات بلا کر بلدیاتی انتخابا ت میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد قائم کیا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں عوام ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریگی جب کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی حریف ذوالفقار مرزا نے ارباب غلام رحیم سے ماضی میں کی گئی اپنی غلطیوں کی معافی مانگی اور کہا کہ ارباب غلام رحیم اور مجھ میں اختلافات کی وجہ پیپلز پارٹی تھی۔

بلدیاتی انتخابات سے قبل میں اپنی نئی پارٹی بناﺅں گا جس میں شمولیت کے لیئے ارباب غلام رحیم سمیت سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کو مطمعین کرونگا، انہوں نے کہا کہ نبیل گبول کی جانب سے پارٹی بنائے جانے والے اعلان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی اور ذولفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا بھی موجود تھے انہون نے بھی ارباب غلام رحیم سے ملاقات کی۔