پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنمائوں کا عمر جت کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان ،سابقہ یوسی 5 کے صدر اور سنیئر نظریاتی رہنماء غلام اکبر بلوچ ،یوسی 12 غریب آباد کے وائس چیئرمین لیاقت بلوچ ،کونسلر سعید بلوچ ،سمیر بلوچ ،اعجاز ولی ،واحد بلوچ ،ماسٹر جان محمد بلوچ ،طاہر بشیر ،آصف اقبال ،شفیع بلوچ ،فدا لاشاری ،وسیم چھوٹو ،عزیز لاسی ،انور ذرداری ،انور جوکھیو ،عبدالرحیم جوکھیو اور حبیب جلبانی نے مشترکہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنماء ضلع ملیر کے سابق صدر ،سابق ٹائون ناظم بن قاسم ٹائون عمر جت کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی جدو جہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ عمر جت نڈر ،بے باک سیاسی کارکن اور پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے انتقال سے پیپلز پارٹی ایک عظیم سیاسی کارکن سے محروم ہوگئی۔

رہنمائوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عمر جت مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔