پیپلز پارٹی انتخابات میں امیدواروں کو جتوانے کے لیئے نئے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی

بدین (عمران عباس) بدین شہر کے میں ترقیاتی کاموں کا خیال بل آخر حکومت کے دل میں آ ہی گیا، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو جتوانے کے لیئے نئے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی بلدیاتی انتخابات سے قبل بدین شہر میں ترقیاتی کام شروع، میونسپل کمیٹی بدین کی جانب سے کروڑوں روپوں کے ٹینڈر جاری ٹیکیداروں کو ایڈوانس رقم مہیا کردی گئی۔

بدین شہر کی مختلف گلیوں فروٹ چوک، گداگدی چوک، کچھی محلہ، شاہی بازار اور دیگر گلیوں پر ناقص مٹیریل اتاردیا گیا ہے جہاں پر ان گلیوں کی تعمیرات کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی بدین کی جانب سے شہر کی گلیوں کی تعمیرات کے لیئے ڈیڈ کروڑ سے بھی زائد کے ٹھیکے ایک ہی ٹھیکیدار کو دے دیئے گئے ہیں جو بدین سے منتخب ہونے والے ایم پی اے اور وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو، ایم این اے کمال خان چانگ، اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کا قریبی ساتھی ہے،بلدیاتی انتخابات سے قبل شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار لینے لگے، شہر کے مختلف وارڈز میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اپنے ووٹرز کو مطمعین کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیئے کروڑوں روپے کی بجٹ کئی ماہ سے محکمہ ٹی ایم اے کے اکاؤنٹ میں موجود تھی جو کہ اب پیپلز پارٹی اپنے امیدواروں کو جتوانے کے لیئے استعمال کررہی ہے جسے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ پڑی ہے، اس سلسلے میں بطور آزاد امید وار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے کاشف علی قمبرانی، رمضان ملاح و دیگر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات سے قبل ووٹرز کو ترقیاتی کاموں کو جانسا دیکر ووٹ بٹورنا چاہتی ہے جو کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترقیاتی کام شہریوں کا حق ہے جو کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ظاہر ہونے سے قبل ہونے چاہیے تھے، انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے غیر قانونی ہتھکنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے، واضع رہے کہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی نگرانی پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے بتیجے تحصیل میونسپل انجینئر ذوالفقار علی میندھرو کر رہے ہیں جن کا تعلق بھی پیپلزپارٹی سے ہے۔

Badin Development Work

Badin Development Work