پی کے 8 : پی پی پی نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے، بائیو میٹرک تصدیق کا مطالبہ

PPP

PPP

پشاور (جیوڈیسک) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ کے نتائج نے جہاں سیاسی پنڈتوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے وہیں ہاتھ آئی جیت کے پھسل جانے پر پیپلز پارٹی میں بھی سخت غم و غصہ نظر آ رہا ہے۔

پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے قانونی اور سیاسی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن سے یونین کونسل خزانہ اور یونین کونسل ہریانہ کے ووٹوں کی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ضمنی انتخابات کی رنر اپ جماعت نے بیرسٹر مسعود کوثر کی سربراہی میں لیگل کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے پیپلز پارٹی کی جیت کا اعلان کیا گیا لیکن بعد ازاں انتخابی نتائج تبدیل کر دیئے اور ن لیگ کے امیدوار کو فاتح قرار دے دیا گیا۔