پیپلز پارٹی میں فاروڈ بلاک کی خبروں سے کھلبلی، قیادت پریشان

PPP

PPP

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں پیپلز پارٹی کے ناراض اراکین مخدوم جمیل الزماں، مخدوم رفیق الزماں، نادر مگسی، تیمور تالپور، بہادر ڈاہری، فیاض بھٹ کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کی اطلاعات نے پارٹی قیادت کو پریشان کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فاروڈ بلاک کی کوششوں پر اہم وزراء کے ہمراہ اجلاس کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی اہم ترین رہنما فرلام تالپور نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اجلاس میں مخدوم جمیل الزماں کو روکنے اور ناراض اراکین کو منانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔