پیپلز پارٹی آج باغ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

باغ (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی آج باغ میں سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔

اس حوالے سے پارٹی کارکنوں نے جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

پارٹی کارکنوں کی جانب سے بھرپور مطالبے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔