پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے تحت گولڈن ٹائون میں آصفہ بھٹو کی سالگرہ کی تقریب

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی دختر آصفہ بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت و تندرستی کے ساتھ طویل عمری اور کامیابی کی دعاء کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ گولڈن ٹائون میں علاقائی بچوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنا ن کے ہمراہ آصفہ بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید امجد علی شاہ نے آصفہ بھٹو کہ سالگرہ میں شرکت کرنے والے بچوں میں کیک اور تحائف بھی تقسیم کئے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر