پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ نے NA-258 پر پیپلز پارٹی کی عظیم الشان کامیابی پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے سید امجد علی شاہ نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی لیاری اور ملیر سے ہی نہیں بلکہ پورے کراچی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے حکیم بلوچ کی کامیابی پر ضلع ملیر اور NA-258کی عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ عبدالحکیم بلوچ اُن کی اُمیدوں پر پورا اُترتے ہوئے حلقہ کی تعمیر و ترقی اور انہیں مسائل سے نجات دلائیں گے۔
جاری کردہ:۔ سید امجد علی شاہ