پیپلز پارٹی ضلع کورنگی سٹی ایریا 120 کا قافلہ سلیم انصاری کی قیادت میں آج شاہ فیصل کالونی سے گڑھی خدا بخش روانہ ہو گا

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت اور اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی سٹی ایریا PS-120کے کارکنان کا قافلہ (آج) مورخہ 3اپریل 2017ء کو پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری کی قیادت میں شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر چوک سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے لئے روانہ ہوگا۔

سٹی ایریا PS120کا قافلہ دیگر سٹی ایریا کے کارکنان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن کے ہمراہ4اپریل کو صبح 11بجے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائے گا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی
ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی PS-120
مورخہ 2اپریل 2017ء