پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے کارکنان تحت 30 نومبر کو گولڈ ٹائون میں پارٹی کا یوم تاسیس منایا جائیگا

 PPP District Korangi Karachi

PPP District Korangi Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے کارکنان کے زیر اہتما پیپلز پارٹی کا 49واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جائیگا مورخہ 30نومبربروز بدھ شام 5بجے پیپلز پارٹی کے رہنماء سید امجد علی شاہ کی رہائش گاہ گولڈ ن ٹائون بازار میں “جمہویت کی علمبردار پاکستان پیپلز پارٹی “کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں پارٹی کی یوم تاسیس کے حوالے کارکنان کی جانب سے کیک کاٹا جائیگا۔

سید امجد علی شاہ نے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہاکہ پیپلز پارٹی جہد مسلسل کا نام ہے 49 سالہ تاریخی جدو جہد ہماری سیاسی تاریخ کا اساس ہے پیپلز پارٹی اپنے جوان سال چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں گولڈ جوبلی میں قدم رکھ رہے جدو جہد کی طویل داستان میں ہماری قیادت سمیت ہزاروں رہنمائوں اور کارکنان نے شہادت ،آمریت کے ظلم و جبر برداشت کئے مگر عوامی حقوق کی جدو جہد کو ترک نہیں کیا آج الحمداللہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں پیپلز پارٹی ہر محاذ پر سرخرو ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔
جاری کردہ:۔ سید امجد علی شاہ
سنیئر رہنماء ضلع کورنگی کراچی