پیپلز پارٹی کی ایم پی اے ثنیہ ناز سے رینجرز کی 7 گھنٹے تفتیش

Sania Naz

Sania Naz

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثنیہ ناز سے رینجرز ہیڈکوارٹرزمیں 7 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔ اس دوران لیاری میں ترقیاتی پروجیکٹس، فنڈز کےاستعمال اور گینگ وار ملزمان کی بیرون ملک رہائش سمیت کئی معاملات پر پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثنیہ ناز کو جمعے کی صبح 11بجے رینجرز ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا۔ اُن سے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ سے تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئے انکشافات پر 7گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

رینجرز کے تفتیشی حکام نے ثنیہ نازسےلیاری میں ترقیاتی پروجیکٹس اورفنڈز کےاستعمال کی تفصیلات پوچھیں۔ امین بلیدی، ملا نثار،بابا لاڈلا اور شیراز کامریڈ سے تعلق کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔تفتیشی حکام نے رکن سندھ اسمبلی سے گینگ وار ملزمان کی بیرون ملک رہائش کے بارےمیں بھی سوالات کیے۔