پی پی پی اور ن لیگ کے مک مکا کی مفاہمت سے پاکستان سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے، حاجی سیف اللہ قصوری

Saifullah Kasuri

Saifullah Kasuri

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے موجودہ وفاقی حکومت کی ناکام ترین کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ کے مک مکا کی مفاہمت سے پاکستان سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے۔

پاکستان کے ہر ادارے میں کرپشن عروج پر ہے کیونکہ ملکی اداروں میںکرپشن کی اور کروائی جا رہی ہے تاکہ اسے تبا کیا جائے اور پھر ان اداروں کو اپنے من پسند لوگوں میں سستے داموں بیچا جا سکے، 3 سال سے حکومت بیان بازی اور اشتہار بازی پر چل رہی ہے،کرپشن مافیا کی سرپرستی اور اُن کو بچانے میں مصروف ہے، ہسپتالوں، اسکولوں اور امن و امان کو بہتر بنانے کی بجائے غیر ضروری کا موں میں عوام کا پیسہ برباد کر رہی ہے،پی پی پی اور ن لیگ کا پاکستانی عوام کے لئے آج تک کوئی بھی عوامی منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

سب کے سب ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی نظر ہوئے ،حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ جس طرح اپنے حق کے لئے لڑنے والوں کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے وہ انتہائی شرم ناک ہے اور حکومت کا مظاہرین پر تشدد افسوس ناک عمل ہے اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنا یا احتجاج کرنا ہر ایک کا جمہوری حق ہے اور قومی اداروں کی حفاظت کرناہر پاکستانی کا فرض ہے مگر افسوس کی بات ہے حکومت اس جمہوری حق کو تشدد کے ذریعہ روک رہی ہے۔