پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انعام الحق

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ عوامی مسائل حل کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بار بار اقتدار ملنے کے باوجود عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہ دے سکے عوام بار بار کی آزمائی ہوئی جماعتوں کو مسترد کر کے عوام دوست اور مخلص قیادت کا انتخاب کریں۔

ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل جنر ل سیکر ٹر ی وامیدوا ر اسمبلی حلقہ ایل اے 7بھمبر ڈا کٹر انعام الحق چو ہدر ی نے زمیندارہ ہاوس میں عوامی وفود اور میڈ یا نما ئند گا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی وفات کے بعد 68سالوں میں ملک کے اندر کو ئی مخلص اور محب وطن قیادت سامنے نہیں آئی۔

کر پٹ ،بد دیا نت اور نا اہل قیا دت اقتدار پرقا بض رہی جس نے ملکی وسا ئل کو بے دردی سے لوٹا ملکی ادا روں کو سو چی سمجھی منصو بہ بندی سے تبا ہ کیا گیا ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحا لی کے بجا ئے ذاتی اور خا ندا نوں کی ترقی اور خوشحا لی کو تر جیح دی گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی اور مسلم لیگ زیادہ تر اقتدار پرقا بض رہی با ر با ر اقتدا ر ملنے کے با وجود دو نوں جما عتیں ملکی ترقی عوامی خوشحا لی اور عوامی مسائل کو حل کر نے کیلئے کو ئی کا م نہ کر سکی دو نوں جما عتوں نے عوام کو شدید ما یو س کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام حقیقی معنوں میں تبد یلی چا ہتے ہیں اور با ر با ر کی آزما ئی ہو ئی جما عتوں سے چھٹکا رہ حا صل کر نا چا ہتے ہیں عوام آئند ہ الیکشن میں مخلص ،عوام دوست اور محب وطن قیادت کا انتخا ب عمل میں لا ئے گی اس وقت پا کستا ن اور آزاد کشمیر کی عوام قائد تحر یک عمرا ن خا ن اور تحریک انصا ف کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے۔