پی پی کے سردار امجد یوسف کی مقبولیت میں اضافہ مخالفین کی نیندیں بھی حرام کرسکتے ہیں

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ (نمائند ہ خصوصی ) حلقہ نمبر ایک عباس پور میں سابق مشیر حکومت اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار امجد یوسف کی 2016 جولائی میں ہونے والے الیکشن سے قبل بے انتہا مقبولیت میں اضافہ سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف کو حلقہ نمبر ایک میں تعمیر و ترقی کے کام کرنے پر مقبولیت ملی،سردار امجد یوسف نے حلقہ نمبر ایک میں نادرہ آفیس کا قیام،گریٹر واٹر سپلائی ،لوکل سڑکوں کی اپ گریڈیشن،سکولوں کالجز کی اپ گریڈیشن،نمجر پُل ،مدار پور پُل کے بعد سردار امجد یوسف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو ا جس کی وجہ سے عوام کی ایک کثیر تعداد سردار امجد یوسف کے ساتھ شامل ہو رہی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ دوسری جماعتوں کو بڑا دھچکا مزید لگ سکتا ہے اور کئی اہم شخصیات سردار امجد یوسف کے ساتھ الیکشن میں شامل ہو سکتی ہے۔سردار امجد یوسف نے 2011 کے الیکشن میں حلقہ نمبر ایک عباس پور سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا مگر جیت امجد یوسف کا مقدر نہ بن سکی تھی ۔حلقہ نمبر ایک کے اندر ہارنے کے بعد بھی سردار امجد یوسف نے تعمیر وترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں امجد یوسف کی مقبولیت میں اضافہ کے بعد سردار امجد یوسف الیکشن میں ایک مضبوط اُمیدوار کے طور پر سامنے آئین گئے اور مخالفین کی نیندیں بھی حرام کر سکتے ہیں ۔اور دوسری جانب سردار امجد یوسف کے ساتھ لوگ جوگ در جوگ شامل ہو رہے ہیں ۔