پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کا ملیر ریور برج کو مولانا عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے سنیئر رہنمائوں اور کارکنان کی جانب سے چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عظیم سماجی رہنماء فخر پاکستان مولانا عبدالستار ایدھی کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ،کارکنان کے علاوہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی پی پی پی کارکنان اور عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ ،کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مطالبہ کیا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات پر ضلع کورنگی میں ملیر ندی پر قائم وسیع و عریض ملیر ریور برج کا نام مولانا عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کیا جائے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کے حوالے سے مولانا عبدالستار ایدھی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

خدمت کے پیکر عبدالستار ایدھی نے اپنی ساری زندگی انسانیت کے لئے وقف کردی ایدھی کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے تادیر پر نہیں کیا جاسکتا انسانیت کی خدمت کے حوالے سے عبدالستار ایدھی کے کاموں کو مدتوں یاد رکھا جائیگا سلیم الدین انصاری نے کہاکہ عبدالستار ایدھی کی خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ اُن کے مشن کو آگے بڑھا یا جائے انسانیت کی خدمت اور دکھی دلوں کا سہارا بنا جائے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی مولانا عبدالستار ایدھی کو اُن کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اس بات کا عزم کرتی ہے انسانیت کی خدمت اور خوشحالی کے فروغ کے لئے مولانا عبدالستار ایدھی کو مشل راہ بنایا جائیگا۔
جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹری