پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے رہنما نصرت کبیر انصاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے پیپلز کلچرل ونگ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات پرویز عالم کی والدہ ماور پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے سنیئر رہنماء نصرت کبیر انصاری کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔